اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری دھشتگردوں نے گزشتہ روز جمعرات کو شام کے مغربی شہر لاذقیہ میں واقع بشار الاسد کے حامیوں کے گھروں پر راکٹوں سے حملہ کر کے ۲ عام شہریوں کو شہید اور ۱۲ کو زخمی کر دیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب اور ترکی کے حامی دھشتگردوں نے شہر لاذقیہ میں واقع رہائشی گھروں پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے ،ہإ دو عام شہری شہید ہو گئے جبکہ ۱۲ زخمی ہوئے ہیں اور متعدد گاڑیوں جل کر راکھ ہو گئیں۔
شام کے ہیومن راٹس واچ نے بھی اعلان کیا ہے کہ دھشتگردوں نے اس ملک کے مغربی شہر لاذقیہ میں بشار الاسد کے حامیوں کے گھروں پر حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حملے کے نتیجے میں سرکاری دفتر دار الافتاء کو بھی شدید نقصان پہنچا۔





















